ہماراتعارف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ !

تاریخ اسلام کی ورق گردانی کرنے والے کو اس بات کا بخوبی علم ہوگا کہ خلافت راشدہ سے لے کر آج تک خوارج سے زیادہ خطر ناک فرقہ پیدا نہیں ہوا، انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچایا اور لوگوں کے دین میں فساد برپا کیا، معیشت کو کمزور کیا، مسلمان حکام کے خلاف بغاوت کے مرتکب ہوئے، ناحق جانوں کا خون کیا، اموال غصب کئے، غرض یہ کہ کوئی ایسا نہ بچا جوان کے بد اثرات سے محفوظ رہا ہو یہاں تک کہ انبیاء کرام علیھم السلام کے بعد افضل ترین مخلوق صحابہ بھی ان کے شر سے محفوظ نہ رہ سکے۔

چنانچہ انہوں نے عثمانؓ کو شہید کیا، اور امی عائشہ کے ساتھ بھی گستاخیاں کیں،  علیؓ کے خون سے ہاتھ رنگے نیز اس کے علاوہ کئی ایک صحابہ ان کی درندگی کا شکار ہوئے، ان زمانوں کے بعد بھی ان کا یہی طریقہ رہا اور ان کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول بلکل صحیح ثابت ہوا: اہل اسلام کو قتل کریں گے اور بت پر ستوں کو زندہ چھوڑدیں گے

(ابوداود :4764، البانی رحمہ اللہ نے حدیث کو صحیح کہا ہے)۔

ہمارا مقصد

آج کے دور میں اٹھنے والے فتنوں سے مسلمانوں کو آگاہ کرنا ہے۔ موجودہ دورمیں فتنہ تکفیر سے مسلمانوں کو خبردار کرنا، تکفیری حضرات کی جانب سے پیش کردہ دلائل کا قرآن، حدیث، اور فہم السلف کی روشنی میں جائزہ لینا ہے۔ اور بالعموم دیگر دینی معاملات کو عین قرآن و حدیث کے مطابق آپ تک پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔

ہماری دعوت الی اللہ کا طریق کار

1۔ فہم سلف کی بنیادپر کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کی طرف حکمت اور موعظہ حسنہ کے ساتھ دعوت دیتے ہیں۔

2۔ ہم اپنا یہ اہم ترین دینی فریضہ سمجھتے ہیں کہ درآمد شدہ افکار اور درآئندہ بد عات کا مقابلہ علم نافع اور دعوت الی اللہ کے ساتھ کیا جائے اس کے لئے بیداری پید ا کی جائے۔ عقائد اور مفہومات درست کئے جائیں اور اس پر مسلمانوں کی وحدت مجتمع ہو۔

3۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تختے الٹنا قاتلانہ حملے اور فتنے امت کی ضرورت نہیں، بلکہ امت کی ضرورت یہ ہے کہ اس کوایمانی تربیت دی جائے اور فکر کو صاف ستھرا بنایا جائے، امت کو اپنی شوکت رفتہ اورعظمت کی راہ پر پھر سے گامزن کرنے کےلئے یہی سب سے کامیاب ذریعہ ہے۔

اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں ہمارے اس نیک مقصد میں کامیاب فرمائے۔ آمین اس کام کیلئے ہم اللہ سے مدد کی دعا کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ آپ بھائیوں کے مفید مشوروں کی امید بھی رکھتے ہیں۔

منہج اہل السنہ

8 responses to this post.

  1. Posted by Muhammad Imran on جولائی 27, 2011 at 5:19 صبح

    Jazakallah Khair

  2. اسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
    ابو صخر بھائی مٰیں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے مجھے آپ کے اس بلاگ کی طرف بھیجا۔۔۔
    اللہ تعالی نے اپنی رحمت سے مجھے تکفیریوں کے چنگل میں پھنسنے سے بچا لیا۔۔
    یہ ویب سائٹ آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہے انشاء اللہ
    اللہ تعالی آپ کی حفاظت کرے اور آپ کے کام میں برکت دے۔۔۔ آمین
    محمد ناصر، لاہور

    • Posted by abu talha on اگست 1, 2011 at 6:45 صبح

      asslam o alikum… maashaallah bohat zabardast kavish hai Allah qabool farmay…bhai kuch tajaveez hain….
      1. Is site ko regular update hona chaye.
      2.is naam say kisi forum ka ijra krain.
      3.majoda jadeed khawarij jo ahl haq per irja ka ilzam lagatay hain uska jawab bhe hona chaye
      4.Is fitna e jadeed k jadeed banion ke nisham dahi lazmi ke jay… ta k log bach
      sakayn..
      jazakallah

  3. asalaam u alikum,jazakAllah
    fitnah takfeer k khilaf aap k jihad mein Allah aap ki madad farmae.
    http://www.asliahlesunnet.com/ web par bhi is fitnah k rad par bhi articles hein aap un articles ka link bhi yahan upload kejye bohat mufeed hoge

  4. Posted by abu talha on اگست 5, 2011 at 12:55 صبح

    جزاک اللہ خیرا ابو صخر بھائی

  5. Posted by daccan on اگست 30, 2011 at 5:20 شام

    jazakllah

  6. jazakaALAH kher. may ALLAH subhanawatala guide our muslim bros and led them upon right path.

تبصرے بند ہیں۔