تکفیری فکر کے حامل لوگوں کے ساتھ کیسا معاملہ کرنا چاہیے ؟


بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال :

معاشرے میں موجود تکفیری فکر کے حامل لوگوں کے ساتھ کیسا معاملہ کرنا چاہیے؟

جواب:

الحمد للہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسولہ الکریم اما بعد! 

“تکفیری فکر اپنانے والے لوگوں کی اکثریت جاہل ہے یہ لوگ اپنی کم علمی اور بےبصیرتی کی وجہ سے دھوکہ کھا جاتے ہیں اور ایسے لوگوں کی تکفیری آراء کو قبول کر لیتے ہیں جو اپنی ناپسندیدہ و نامقبول اغراض و مقاصد کے حصول کی خاطر یہ رستہ اختیار کرتے اور یہ افکار پیش کرتے ہیں تاکہ ان (افکار) کے ذریعے کم علم وفہم ،بے بصیرت لوگوں کو بے وقوف بنائیں ،لہذاجو شخص ا س بات کو سمجھتاہے وہ اس فکر والے لوگوں کو اللہ سےڈرائے اور اس عقیدہ ومنہج کابطلان(باطل ہونا )اس پر واضح کرے ۔ 
اگر وہ اس فکر سے رجوع کر لے اور ڈر جائے تو یہی مطلوب ہے لیکن اگر وہ اس پر قائم رہتا ہے اور نصیحت قبول نہیں کرتا ،تو ایسے لوگوں کو کھلی چھوٹ نہیں دینی چاہیے کہ وہ ہمارے دیندار نوجوانوں کوگمراہ کرتے رہیں کیونکہ تکفیری سوچ ایسی برائی ہے جس کے پیچھے (اس کے پردے میں )ایسے لوگ ہیں جو امت مسلمہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے ہر راستہ اور طریقہ اختیار کرتے ہیں ۔ 
میں اپنے بھائیوں کو ایسے لوگوں اور جماعتوں سے بچنے کی نصیحت کرتا ہوں جوا سلامی معاشروں کی تکفیر کرتےہیں ،حکمرانوں کے خلاف خروج کی دعوت دیتے ہیں اور مسلمانوں پر ہتھیار اٹھانے پر تیار کرتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ میں ان لوگوں کو بھی نصیحت کرتا ہوں جو اس (خروج ) کا فتویٰ دیتے ہیں کہ وہ اپنے نفس کے بارے میں ،مسلمانوں کے متعلق اور مسلمانوں کے معاشرے کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کریں کیونکہ یہ اہل بدعت (گمراہ لوگوں )کا رستہ ہے ۔ 
سلف صالحین اس غلط رستے سے بہت زیادہ دور تھے بلکہ وہ حکمرانوں کے خلاف خروج سے منع فرماتے تھے تاکہ مسلمانوں کاخون محفوظ رہے اور ان کی صفیں یکجان ومتحد رہیں ۔ 
مسلمانوں کے بارے میں اللہ تعالیٰٰ سے ڈرو،اس کے غضب اور اس کی سزا سے بچواور جس نے (ان مفتیان میں سے جوبغیر علم کے فتویٰ دیتے ہیں )توبہ نہ کی تو اہل اسلام کا ان سے ڈرنا اور بچنا واجب ہے ۔ 
اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو ہر ظاہری وباطنی فتنے اور شر سے محفوظ رکھے ۔اٰمین 

 

مفتی اعظم مملکۃ السعودیہ الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ حفظہ اللہ

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: