RSS

ہمارا مقصد

السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ !

تاریخ اسلام کی ورق گردانی کرنے والے کو اس بات کا بخوبی علم ہوگا کہ خلافت راشدہ سے لے کر آج تک خوارج سے زیادہ خطر ناک فرقہ پیدا نہیں ہوا، انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچایا اور لوگوں کے دین میں فساد برپا کیا، معیشت کو کمزور کیا، مسلمان حکام کے خلاف بغاوت کے مرتکب ہوئے، ناحق جانوں کا خون کیا، اموال غصب کئے، غرض یہ کہ کوئی ایسا نہ بچا جوان کے بد اثرات سے محفوظ رہا ہو یہاں تک کہ انبیاء کرام علیھم السلام کے بعد افضل ترین مخلوق صحابہ بھی ان کے شر سے محفوظ نہ رہ سکے، چنانچہ انہوں نے عثمانؓ کو شہید کیا، اور امی عائشہ کے ساتھ بھی گستاخیاں کیں،  علیؓ کے خون سے ہاتھ رنگے نیز اس کے علاوہ کئی ایک صحابہ ان کی درندگی کا شکار ہوئے، ان زمانوں کے بعد بھی ان کا یہی طریقہ رہا اور ان کے بارے میں نبی کریمﷺ کا قول بلکل صحیح ثابت ہوا: اہل اسلام کو قتل کریں گے اور بت پر ستوں کو زندہ چھوڑدیں گے(ابوداود :4764، البانی رحمہ اللہ نے حدیث کو صحیح کہا ہے)۔

ہمارا مقصد خاص طور پر موجودہ دور کے فتنہ تکفیر سے مسلمانوں کو خبردار کرنا، تکفیری حضرات کی جانب سے پیش کردہ دلائل کا قرآن، حدیث، اور فہم السلف کی روشنی میں جائزہ لینا ہے۔ اس کام کیلئے ہم اللہ سے مدد کی دعا کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ آپ بھائیوں کے مفید مشوروں کی امید بھی رکھتے ہیں۔

ابو صخر

 

8 Responses to ہمارا مقصد

  1. Muhammad Imran

    July 27, 2011 at 5:19 am

    Jazakallah Khair

     
  2. محمد

    July 27, 2011 at 12:58 pm

    اسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
    ابو صخر بھائی مٰیں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے مجھے آپ کے اس بلاگ کی طرف بھیجا۔۔۔
    اللہ تعالی نے اپنی رحمت سے مجھے تکفیریوں کے چنگل میں پھنسنے سے بچا لیا۔۔
    یہ ویب سائٹ آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہے انشاء اللہ
    اللہ تعالی آپ کی حفاظت کرے اور آپ کے کام میں برکت دے۔۔۔ آمین
    محمد ناصر، لاہور

     
    • abu talha

      August 1, 2011 at 6:45 am

      asslam o alikum… maashaallah bohat zabardast kavish hai Allah qabool farmay…bhai kuch tajaveez hain….
      1. Is site ko regular update hona chaye.
      2.is naam say kisi forum ka ijra krain.
      3.majoda jadeed khawarij jo ahl haq per irja ka ilzam lagatay hain uska jawab bhe hona chaye
      4.Is fitna e jadeed k jadeed banion ke nisham dahi lazmi ke jay… ta k log bach
      sakayn..
      jazakallah

       
      • ابو صخر

        August 3, 2011 at 3:39 pm

        مفید مشوروں کا جزاک اللہ
        انشاء اللہ آپ کے مشوروں کی روشنی میں اہم قدم اٹھائے جائیں گے

         
  3. Abdullah

    August 4, 2011 at 7:25 am

    asalaam u alikum,jazakAllah
    fitnah takfeer k khilaf aap k jihad mein Allah aap ki madad farmae.
    http://www.asliahlesunnet.com/ web par bhi is fitnah k rad par bhi articles hein aap un articles ka link bhi yahan upload kejye bohat mufeed hoge

     
  4. abu talha

    August 5, 2011 at 12:55 am

    جزاک اللہ خیرا ابو صخر بھائی

     
  5. daccan

    August 30, 2011 at 5:20 pm

    jazakllah

     
  6. fasi

    September 2, 2011 at 10:17 am

    jazakaALAH kher. may ALLAH subhanawatala guide our muslim bros and led them upon right path.

     
 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 44 other followers